25 اپریل 2015 - 18:47
تہران کتاب میلے میں مختلف بین الاقوامی کتاب ایکسپو کے سربراہان کی شرکت متوقع

عراق، قطر، اور بنگلہ ديش كے وزرائے ثقافت كي شركت بھي اس عالمي ثقافتي ميں متوقع ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 28ویں تہران بین الاقوامی کتاب میلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ناشرین اور کتاب میلوں کے سربراہان شرکت کریں گے. عمان عالمي كتاب ميلے كے سربراہ مہمان خصوصي طور پر شركت كريں گے جبكہ فرانس، اٹلي، روس اور دوسرے ممالك بھي ايران كے دارالحكومت تہران ميں 6 سے 16 مئي تك منعقد ہونے والے كتاب ميں شركت كريں گے.

عراق، قطر، اور بنگلہ ديش كے وزرائے ثقافت كي شركت بھي اس عالمي ثقافتي ميں متوقع ہے.

تہران بين الاقوامي كتاب ميلہ ہر سال منعقد كيا جاتا ہے اور يہ ايران اور مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے ناشرين كو اپنا كام پيش كرنے كا موقع فراہم كرتا ہے.

گزشتہ سال پانچ ملين كے قريب لوگوں نے ميلے ميں شركت كي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲